aپشاورو گردونواح میں بادل برس پڑے ،موسم سرد ہوگیا

پ*محکمہ موسمیات کی ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

ي پشاور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی جبکہ پشاور اور گرد ونواح میں ہلکی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبے خیبرپختونخواکے بالائی اوروسطی علاقوں میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہے۔

،جنوبی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں پہاڑوں برفباری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بارش کیساتھ تیز ہوائیں بھی چلیںگی۔آج اتوارکو اسلام آباد، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور،چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاو?الدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخو پورہ، فیصل ا?باد، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ا?ندھی کے باعث ملک کے بالائی /وسطی علاقوں میںفصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مغربی ہواو?ں کے باعث ملک بھر خصوصا بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی متوقع ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں