ق*"ایبسلوٹلی ناٹ" ڈرامے کا سفر "ایبسلوٹلی یس" پر ختم ہونے کے قریب ہے،ایمل ولی خان

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

ئ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ "ایبسلوٹلی ناٹ" ڈرامے کا سفر "ایبسلوٹلی یس" پر ختم ہونے کے قریب ہے، پہلے ہی کہا تھا امریکا سے تعلقات شروع یا ختم کرنا آپ کے بس میں نہیں ہیں۔ یونین کونسل مامد ناڑئی میں مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ ملک امریکا کا غلام تھا،ہے اور رہے گا۔

اس ملک میں اپنے فیصلے نہ ہوئے ہیں، نہ ہوسکتے ہیں اور اپنے فیصلے تب ہوں گے جب تک حقیقی سیاسی نمائندوں کو اختیار نہیں دیا جائیگا۔ ایبسلوٹلی یس کا ورد کرنیوالوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی دہشتگردی کا شکار ہے۔ فنڈز اور قرضوں پر چلنے والے ملک کا ان فنڈز اور قرضوں کے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک بدترین معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے لیکن نیازی صاحب وزراء کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

یہ نااہل، غیرسنجیدہ اور نالائق حکمران ہیں جو اب سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔سیاسی شہادت صرف سیاسی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے، یہ عوامی نمائندے اور سیاسی لوگ ہی نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ سابق پی ڈی ایم کے اراکین اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بلوچستان حکومت گرانے کی تیاری کررہے ہیں۔ شاید اسٹیبلشمنٹ اور مولانا سمیت سابق پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں۔مولانا سمیت دیگر جماعتیں یاد رکھیں کہ قوم اس بار چور دروازے سے آنیوالوں کو یکسر مسترد کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں