aجمعیت رہنما ارباب فاروق جان کا پیرٹ فارم کا دورہ

ڑ*فارم کے مالک عبد الواحد اعوان سے ملاقات ‘اعلی نسل کے طوطوں پر بریفنگ دی ق*بیروزگار نوجوان پیرٹ فارم کے مالک کی تقلید کرتے ہوئے پالتو جانور پالیں ‘گفتگو

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

/ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان کا پیرٹ فارم کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو کامران شوقین ' پنجاب کے معروف بزنس مین کامران بٹ ' آغا خان ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر طارق ' نعیم عاشق اور ملک شفیع اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و سابق امیدوار پی کے 75 ارباب فاروق جان نے سی ای او ایئر انڈس و پیرٹ فارم عبد الواحد اعوان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران عبد الواحد اعوان نے انہیں پیرٹ فارم سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ یہ پاکستان کی سطح پر سب سے بڑا پیرٹ فارم ہے جہاں پر مختلف اور اعلی نسل کے طوطے موجود ہیں جو ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ بیرون ممالک بھی بھیجے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طوطوں کا کاروبار ایک منافع بخش کاروبار ہے تاہم اس کی دیکھ بھال نہایت ہی ضروری ہے تاکہ اس کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے . اسی طرح فارم میں شیر ، ٹائیگرز ، ہرن اور دیگر نایاب جانور بھی موجود ہیں ۔ ارباب فاروق جان اور پاپولر گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو کامران شوقین نے بہترین پیرٹ فارم بنانے پر سی ای او ایئر انڈس و پیرٹ فارم عبد الواحد اعوان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بیروزگار نوجوان عبد الواحد اعوان کی کاوشوں کی تقلید کرتے ہوئے اعلی نسل کے طوطے اور دیگر پالتو جانور پال کر اس سے منافع کما سکتے ہیں اور اس کٹھن دور میں گھر کی کفالت با آسانی کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او ایئر انڈس و پیرٹ فارم عبد الواحد اعوان کے فارم کے طوطے پوری دنیا میں مشہور ہیں جس سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن ہو رہا ہے اور زرمبادلہ بھی پاکستان آرہا ہے ۔ پیرٹ فارم کے عبد الواحد اعوان نے جمعیت رہنما اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریددہ ادا کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں