ئ*پشاور،مہنگائی میں اضافہ کے باعث اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے کے خدشات ظاہر کر دیئے

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

iپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) مہنگائی میں اضافہ کے باعث اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے کے خدشات ظاہر کر دیئے گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کے ذرائع کے مطابق بیرو زگاری اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جن سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں مہنگائی میں اضافہ کے باعث امن وامان کی صورتحال کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال کے دوران اسٹریٹ کرائم میں اضافہ مہنگائی کے باعث ہوا ہے تاہم کیپٹل سٹی پولیس نے بڑے بڑے کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے موبائل چھینے ، رہزانی کے واقعات میں ملوث عناصر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسٹریٹ کرائم میں اضافہ مہنگائی کے باعث ہو رہا ہے مہنگائی میں اگر روک تھام کی جائے تو اسٹریٹ کرائم میں بھی کمی ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کیپٹل سٹی پولیس نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں مہنگائی کے باعث مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بیروز گاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی رہزانی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں