پشاور پولیس کی کارروائی ،اسٹریٹ کرائمز میں سرگرم خطرناک گینگز گرفتار

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں سرگرم خطرناک گینگز کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں سرگرم خطرناک گینگز کو گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت معین الدین قریشی، انعام گل، یعقوب، خیال مالک اور اسد کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک ملزم کا تعلق افغانستان جب کہ دیگر مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ڈیلرز اور تاجروں کو نشانہ بناتے تھے اور بینکوں سے رقم نکالنے والوں کو لوٹا کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ،پولیس نے شہریوں سے چھینے گئے 30 عدد قیمتی موبائل فونز سمیت لوٹے گئے 20 لاکھ روپے بھی نقد برآمد کیے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان سے اسلحہ اور 3 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں