خوشحال اور ترقیافتہ معاشرے کی تشکیل ہمارا منشور ہے ،،،ظہورشاکر

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج ، اوقاف اور مذہیبی محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ خوشحال اور ترقیافتہ معاشرے کی تشکیل ہمارا منشور ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل درآمد سے قوم شعور اجاگر ہو رہا ہے ۔ وعدے نہیں کرتے ، صوبہ بھر میں تعلیم و صحت اور سماجی بہبود کے لئے عملی اقدامات شروع ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوآبہ ضلع ہنگو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام دوست ہے اور اسی کے تحت عوام نے پی ٹی آئی کو دوسری بات منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبہ بھر میں پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بذات خود پی کے 84-کے عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور حلقے کے ہر یونین کونسل کو نہ صرف فنڈ کی فراہمی بلکہ ترقیاتی سکیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور کمیشن مافیا کے مکمل خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد سکولوں کی اپ گریڈیشن ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور مساجد کی سولرئزیشن ، پینے کی صاف پانی کی فراہمی ، گلیوں کی پختگی اور فرش بندی ، گیس وبجلی کے منصوبوں کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میںکسی یونین کونسل سے ناانصافی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کو صوبے کے ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کیا جائے گا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں