اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام کی نائب تحصیلدار درابن کے ہمراہ درابن میں قبضہ شدہ اراضی کے حوالے سے اہم کاروائی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام کی نائب تحصیلدار درابن کے ہمراہ درابن میں قبضہ شدہ اراضی کے حوالے سے اہم کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی 220کنال 11مرلہ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے نائب تحصیلدار درابن،محکمہ مال کے اہلکاروں اور مقامی پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی220کنال 11مرلہ کی مرکزی /صوبائی اراضی واگزر کرالی۔اس موقع پر سرکاری حکام نے بھاری مشینری کی مدد سے واگزار کرائی گئی اراضی پر قائم تعمیران اور فصلیں تلف کرکے حد بندی کرادی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں