لله*پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے مکمل تیاری کیساتھ میدان میں اترے گی غلام بلال جاوید

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) میر پشاور (ناظم اعلی) بنے کی دوڑ پی ٹی آئی کے امید وار زاہد ندیم سب سے آگے پشوریوں کی آواز اس دفعہ پشاور کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک نوجوان لیڈر (ناظم اعلیٰ) میر پشاور کیلیئے امیدوار ہوگا۔ہم سب نے مل کر ایسے نوجوان کو اپنی قیادت کا موقع دینا ہے جو ابھی سے پشاور کی غیور عوام کی دن رات خدمت کررہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ورکر اور صوبائی وزرا کی بھرپور حمایت اور عوام کی سپورٹ سے اس دفعہ ہم تاریخ بدلنے جارہے ہیں۔زاہد ندیم کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عوام کی خدمت کے لئے دن رات سرگرم رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سے ٹاؤن ون کے ناظم بھی رہے اور عوام کے مسائل حل کئے ،پشاور کے باسیوں اور سماجی کامموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور زاہد ندیم کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے،غلام بلال جاوید نے کہا کہ ہمیں ایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جن کا ماضی بے داغ ہو اور عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہوں،کچھ واٹس ایپ کے بٹیرے الیکشن کے دنوں میں پریس کانفرنس شروع کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لئے سینر رہنماؤں کو اپنے ساتھ بیٹھا کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹکٹ ان کو مل جائے لیکن اس مرتبہ کسی قسم کی ٹکٹ کی غیر منصافانہ تقسیم اور زاتی تعلق کو ملحوض خاطر رکھ کر ٹکٹ نہیں بانٹنے دیں گے،پی ٹی آئی کے چیف آرگنائیزر سیف اللہ نیازی اور فضل محمد صاحب کو ہر چیز سے آگاہ کریں گے تاکہ حق اور سچ کا ساتھ دیا جائے اور ورکر کو عزت ملے غلام بلال جاوید نے کہا کہ انشاللہ پشاور کی عوام کا اعتماد پاکستان تحریک انصاف پر ہے اور رہے گا صرف میرٹ پر ٹکٹ تقسیم کئے جائیں تاکہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی سے نقصان نہ پہنچے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں