۳پشاور،حیات آباد، پشتخرہ اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے گرفتار

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:00

1پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) شہر کے پوش رہائشی علاقے حیات آباد، پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اور پشاور سے ہے جو آئس اور دیگر منشیات سپلائی میں ملوث ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد آئس اور دو کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ محمد علی اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدرخان نے کاروائیاں کرتے ہوئے حیات اباد، پشتخرہ اور آس پاس کے علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے خطرناک گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کپتان ولد سوی گل، مختیار ولد نور محمد اور زاہد ولد محمود کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اور پشاورسے ہے جو اپنے مخصوص گاہک سمیت مختلف ڈیلرز کو بھی آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد آئس اور دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے پشاور پولیس نے علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس کے تحت منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں