تندوڈاگ سوات میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کی بحالی و اپ گریڈیشن سے 10 گائوں مستفید

پیر 25 اکتوبر 2021 18:03

پشاور۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ یونین کونسل تندوڈاگ سوات میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کی بحالی و اپگریڈیشن سے علاقے کے 10 گائوں مستفید ہو رہے ہیں۔ اصل ملکی ترقی و اقتصادی خوشحالی کا راز حکمرانوں کا دیہی ترقی پر توجہ اور کمزور طبقات کو برابر کے حقوق دلوانے میں مضمر ہے۔

موجودہ صوبائی حکومت دیہی ترقی اور دور دراز کے علاقوں میں عوام کی بہتر طرز زندگیااور ذرائع معاش میں اضافے کے لیے ٹھوس و عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بابوزئی یونین کونسل تندوڈاگ سوات میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سول ویٹرنری ڈسپنسری تندوڈاگ سوات کی بحالی و اپگریڈیشن سے یونین کونسلز اوڈیگرام، تنڈو ڈاگ اور مانیار کے زمینداروں و مویشی مالکان کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تندوڈاگ ویٹرنری ڈسپنسری پر صوبائی حکومت 42 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی کا مزید کہنا تھا کہ سول ویٹرنری ڈسپنسری سہولت سے مذکورہ تینوں یونین کونسلوں کے تقریبا 10 گائوں کے زمیندار و مال مویشی مالکان بہت حد تک مستفید ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسری پر جاری  کام میں 3 کمرے، چاردیواری، لیبارٹری اور کیٹل شیڈ کی تعمیر شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں