اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے قیصرولی خان اور شجاعت علی خان کی رکنیت بحال کردی

صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے اس بابت رکنیت بحالی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے قیصرولی خان اور شجاعت علی خان کی رکنیت بحال کردی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے اس بابت رکنیت بحالی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قیصرولی خان اور شجاعت علی خان کی رکنیت ضلعی تنظیم کی سفارشات کی روشنی میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنا پر چھ مہینے کیلئے معطل کی گئی تھی۔

اس دوران قیصرولی خان اور شجاعت علی خان نے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو رکنیت بحالی کی اپیل کی یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کی بنیادی اصولوں، تنظیمی نظم و ضبط اور پارٹی بیانیے کے فروغ میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی تنظیموں اور فیصلوں کے پابند رہیں گے اور من و عن اس پر عمل کریں گے۔ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن اور دیگر ذمہ داران سے مشاورت کے بعد انکی رکنیت بحال کردی۔ صوبائی صدر نے دونوں اراکین کو تاکید کی ہے کہ ہر ایک کو پارٹی کے بنیادی اصول، سیاسی بیانیے اور نظم و ضبط کی تقلید کرنی ہوگی۔ پارٹی کا ہر رکن دن رات ایک کر کے پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے گریز کرنا چاہئیے جس سے پارٹی میں خدانخواستہ کوئی غلط فہمی پھیلے یا پارٹی میں کوئی کمزوری سامنے آسکے۔ کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہے اور ہر رکن ، ذمہ دار اور کارکن کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے نظم و ضبط ، ڈسپلن کو ہر حال مقدم رکھا جائے اور احترام کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں