محکمہ مال میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی زیر صدارت لکھرا کے مقام پر ریونیو کچہری کا انعقاد

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ مال میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت لکھرا کے مقام پر ریونیو کچہری کا انعقاد ہوا۔ریونیو کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ محمد منیر خان،ریوینیو افسران، تحصیلدار ڈیرہ، تحصیل ڈیرہ کے تمام گرداور اور پٹوریان سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

ریونیو کچہری میں لوگوں نے محکمہ مال سے متعلق درستگی ریکارڈ، فرد کے اجرا، انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل اجرا، انکم سرٹیفکیٹ و دیگر امور کے حوالے درپیش مسائل بیان کئے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور بیشتر درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے کہا کہ لوگوں کے جائز مسائل کو فی الفور حل کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments