ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء)خیبر پختونخوا حکومت کی پالیسی کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت انور خان شیرانی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں تمام پرائس مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر زیادہ تر چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی اور بیشتر کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے ہول سیل اور ریٹیل پرائس میں فرق کا جائزہ لیا اور ہدایت کہ اس فرق کو کم سے کم کیا جائے اور ساتھ میں تمام دکانداروں کو پرائس لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments