خیبر پختونخوا حکومت نے 5ہزار سے زائد پولیس او رایف سی اہلکاروں کی خدمات امن وامان کی صورتحال کے باعث وفاق کے حوالے کر دی

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:31

خیبر پختونخوا حکومت نے 5ہزار سے زائد پولیس او رایف سی اہلکاروں کی خدمات امن وامان کی صورتحال کے باعث وفاق کے حوالے کر دی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا حکومت نے 5ہزار سے زائد پولیس او رایف سی اہلکاروں کی خدمات امن وامان کی صورتحال کے باعث وفاق کے حوالے کر دی ہے ان کی تعیناتی اسلام آباد ، روالپنڈی میں امن وامان کی صورتحال کے باعث کر دی جائیگی فرنٹیئر کانسٹیبلری 10پلاٹون اور خیبر پختونخوا پولیس کے 6پلاٹون کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئی ہیں وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے باعث خیبر پختونخوا حکومت سے دس ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی خدمات طلب کئے تھے تاہم امن وامان کی صورتحال کے باعث انہیں اسلام آباد میں تعینات کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے اور گزشتہ روز خیبر پختونخوا پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 16پلاٹون اسلام آباد پہنچ گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس او ر فرنٹیئرکانسٹیبلری کے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار رہا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں