پشاور، افیون اور چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، لاہور سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم ہنڈا موٹر کار کے ذریعے منشیات لاہور سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد افیون اور پانچ کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمدکر لی گئی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی نشاندہی بھی کرا دی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمکنی پولیس کو منشیات سمگل کرنے کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے موٹر وے ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک کلو گرام سے زائد افیون اور پانچ کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم اکرم ولد بشیر کو گرفتار کر لیاجس کا تعلق لاہور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی نشاندہی بھی کرا دی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں