پشاور، اندرون شہر میں سرگرم آئس فروش گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) تھانہ پھندو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران اندرون شہر، شاہین مسلم ٹاون، شفتل بانڈہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرگرم آئس فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ پھندو پولیس کو اقدام قتل کے جرم میں بھی مطلوب تھا، ملزم مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے سمیت مختلف ڈیلرز کو بھی آئس فراہم کرتا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم تھانہ پھندو کی حدود میں موجود ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذبیح ولد وزیر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم تھانہ پھندو پولیس کو اقدام قتل کے کیس میں بھی مطلوب تھا جس کو مقامی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مخصوص گاہک کو منشیات اور آئس فراہم کرنے سمیت مختلف آئس ڈیلرز کو بھی آئس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جس پر متعدد دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں