پشاور، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) تھانہ سربند پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق بھی سربند کے علاقہ سے ہے جن کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل اور پستول سمیت مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان تھانہ سربندکی حدود میں مسلح حالت میں موجود تھے جنہوں نے دوران گرفتاری پولیس ٹیم کے ساتھ دست اندازی شروع کرتے ہوئے فائرنگ بھی کی تھی، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین تھانہ سربند کی حدود میں معمول کی گشت پر موجود تھے کہ تالا گڑھی کے قریب سرراہ دو مسلح افراد کو دیکھتے ہی ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر دونوں ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے دست اندازی شروع کی اور گرفتاری سے بچنے کی خاطر ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت اکبر خان ولد فرید خان اور عماد خان ولد اکبر ساکنان سربند کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل اور پستول برآمد کرنے سمیت مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں