ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز طلبہ و طالبات نے ملک گیر تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا: ڈاکٹر ضیاء الحق

کے ایم یو پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب میں دس لاکھ ٹیسٹوں کا ہونا کے ایم یو کے جانب سے سماجی خدمات کی فراہمی کی بہترین مثال ہے جس پر یونیورسٹی بالخصوص لیب کاسٹاف مبارک باد کا مستحق ہی: وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ کے ایم یو پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب میں دس لاکھ ٹیسٹوں کا ہونا کے ایم یو کے جانب سے سماجی خدمات کی فراہمی کی بہترین مثال ہے جس پر یونیورسٹی بالخصوص لیب کاسٹاف مبارک باد کا مستحق ہے اسی طرح کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کے طلبہ و طالبات نے ملک گیر تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اس شاندار کامیابی پر متعلقہ طلباء و طالبات کالج کے پرنسپل ،فیکلٹی اور انتظامیہ قابل مبارک باد ہیں۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار کے ایم یو سینیٹ ہال میں ایچ او ڈیز کے چوتھے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، ڈین بیسک میڈیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر جواد احمداورڈین کلینیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر لعل محمد خٹک کے علاوہ مختلف انسٹی ٹیوٹس اور انتظامی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اداروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کے بعد حتمی فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں کمز، کڈز، آئی ایچ ایس سوات ، آئی پی ایچ، آئی پی ڈی ایم،آئی پی ایم آر اور آئی این ایس کے ڈائریکٹر زنے اپنے اداروں کی کارکرگی رپورٹس اور درپیش مسائل کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ریموٹ کیمپسز کو سالانہ دس لاکھ روپے گرانٹ دی جائے گی جب کہ ریموٹ کیمپسز کے ٹرانسپورٹ کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

دریں اثناء وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے سربراہان کو یونیورسٹی کے مالی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تما م اخراجات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے پی ایچ آر ایل میں دس لاکھ ٹیسٹ ہونے پر لیب سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے سماجی خدمت کا بہترین ماڈل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کڈز کے طلباء کا ملکی سطح پرہونے والے تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن لیناہم سب کے لیئے اعزاز کی بات ہے اور توقع ہے کہ کامیابیوں کے اس سلسلے کو دیگر شعبوں میں بھی اسی جذبے سے جاری رکھا جائے گا۔

انھوں نے یقین دلایا کہ کمز اور کڈز کے جنریٹر ، ہاسٹل اور سٹاف کے بھرتی کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔ اجلاس کو ڈائریکٹر ایڈمشن کے جانب سے بتایا گیا کہ پبلک سیکٹرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس نیزکے ایم یو کے الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے مختلف شعبوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمشن عنقریب مشتہرکیئے جائیںگے جسکے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں