27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلا ع اور ان کی تحصیلو ں میں منایا گیا،مختلف پروگرامز اور ریلیوں کا انعقاد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلا ع اور ان کی تحصیلو ں میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی ہدایات پر مختلف پروگرامز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر-03 ایبٹ آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

طلبہ نے کشمیری نغمے اورتقاریر پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ سے بات چیت کی اور کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر-03 سے پریس کلب تک واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں طلبہ اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسی طر ح ضلع ہر ی پور ،ما نسہرہ ،بٹگرا م ،تو ر غر،کو ہستا ن لو ئر ،کو ہستا ن اپر اور کو لئی پا لس میں تقریبا ت منعقد ہو ئی ۔

تقریبا ت میںضلعی محکموں کے سربراہان، سکولوں کے طلباء اور طا لبا ت کے علاؤہ سرکاری حکام اور سماجی شخصیات نے ریلیوںمیں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بر بریت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں