ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جو کہ جی پی او چوک سے شروع ہو کر توپانوالہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس ڈیرہ محمداسخاق نے کی۔

ریلی میں انتظامی افسران، سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ انجمن تاجران، سول سوسائٹی، سکولوں کے طلباء و اساتذہ کرام، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے یوم سیاہ، یکجہتی کشمیر اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس محمد اسخاق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو کر رہیگا

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments