/اپنے بچوں کی اچھی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

-پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) اپنے بچوں کی اچھی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن تمام انتظامات تسلی بخش ہیں، موجودہ ویکسینیشن کا عمل جس تیزی سے جاری ہے وہ باعث اطمینان ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ نے خسرہ اور روبیلا سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد اقبال وزیر، انتظامی افسران اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بارہ روزہ انسداد خسرہ اور روبیلاکی قومی مہم کا آج گیارواںروز ہے ،مہم کے لیے محکمہ صحت کے مختلف مراکز میں 73 فکسڈ ٹیمیں، 500 آوئٹ ریچ ٹیمیں اور 10 موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں ڈیرہ اسماعیل خان بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے ٹیکے لگا رہی ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں