ذ*جلسہ روکنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلند ہو گا‘ عاصمہ ارباب عالمگیر

ّموجودہ وقت میں عوام کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہی واحد آپشن ہے‘ ارباب زرک

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

F پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سابق مشیر وزیر اعظم عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسہ کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے، جلسہ روکنے کیلئے روڑے اٹکائے گئے تو پشاور میں دمادم مست قلندر ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی،کل 30 نومبر بوقت 02:00 بجے ارباب ہائوس جہانگیر آباد سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ میں داخل ہونگے، موجودہ وقت میں عوام کے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہی واحد آپشن ہے‘ کامیابی کے بعد عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور وفود سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے ضلع پشاور کیلئے میئر کے نامزد امیدوار ارباب زرک خان بھی ان ہمراہ موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پختونوں کے نام سے لیکر تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا گیا لیکن اقتدار تک پہنچنے کے بعد یہ لوگ عوامی مسائل کو بھول کر ذاتی مفاد میں لگ گئے یہی وہ ہے کہ آج یہ لوگ عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی بنیادی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام دیگر سیاسی پارٹیوں سے بیزار ہو چکے ہیں اس لئے آنیوالے وقت میں عوام کے پاس صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد آپشن ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں