پشاورمیں 30نومبرکوہرصورت میں جلسہ ہوگا،رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی توصوبائی حکومت ذمہ دارہوگی،نیربخاری

انتظامی افسران حکومت کے کہنے پرنہیں آئین اورقانون کے مطابق کام کرے،انتظامیہ کی جانب سے پی پی پی کے جھنڈے اورپیناپلیکس اتارے جارہے ہیں،ہم روکنے والے نہیں جلسہ کرکے دیکھائینگے، ہم پرامن لوگ ہیں،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے کہاہے کہ پشاورمیں 30نومبرکوہرصورت میں جلسہ ہوگا،رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی توصوبائی حکومت ذمہ دارہوگی۔صوبائی حکومت خودجلسے کررہی ہے،اورہمیں اجازت نہیں دے رہی ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے یوم تاسیس جلسہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے جلسہ کادورہ کیااورتیاریوں پر اطمینان کااظہارکیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے پشاورمیں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونیوالے جلسہ کی تیاریوں کاجائزہ لیا،جلسہ گاہ کادورہ کیا اورتیاریوں پر اطمینان کااظہاکیا ۔میڈیا سے گفتگو میں نیئربخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادذولفقار علی بھٹو نی30نومبرکورکھی تھی، بلاول نے پشاورمیں 30نومبرکویوم تاسیس جلسہ کااعلان کیاہے، انتظامی افسران سمیت چیف سیکرٹری کواگاہ کرناچاہتاہوںکہ ہٹ دھرمی سے بازآجائے ، انتظامی افسران حکومت کے کہنے پرنہیں آئین اورقانون کے مطابق کام کرے ۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت خودجلسے کررہی ہے،اورہمیں اجازت نہیں دے رہی ،جلسہ ہرصورت میں ہوگا،رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی توصوبائی حکومت ذمہ دارہوگی، یوم تاسیس کاجلسہ ہرصورت میں کرینگے ، نیئربخاری نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پی پی پی کے جھنڈے اورپیناپلیکس اتارے جارہے ہیں،ہم روکنے والے نہیں جلسہ کرکے دیکھائینگے، ہم پرامن لوگ ہیں۔حکومت ہٹ دھرمی سے بازآجائے، جلسہ میں اگرکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا،توتمام ترذمہ دارحکومت پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں