پاکستان کو صاف ستھرا ، سرسبز اور خوشحال ملک بنائینگے،اشتیاق ارمڑ

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف ستھرا ، سرسبز اور خوشحال ملک بنائینگے، حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کئی ایک اقدام شروع کئے ہیں، بلین ٹری ایفارسٹیشن پراجیکٹ کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف حکومت نے تمام اداروں کو مضبوط کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے راہ ہموار کی ہے۔

وہ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ، تحفظ ماحولیات اور آلودگی کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کو صاف و شفاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوام ملک میں صاف ستھرے ماحول اور حقیقی تبدیلی کے حامی ہیں، عوام بھر پور انداز میں سر سبز پاکستان مہم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ پی ٹی آئی نے لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان بنانے کیلئے اقدام شروع کئے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو اب جنگلات کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے اسی وجہ سے حکومت جنگلات کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، حکومت نے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی شروع کی ہے،عالمی سطح پر بلین ٹری مہم کی پزیرائی اور جنگلات میں اضافہ پی ٹی آئی حکومتی اقدام کا ثبوت ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں