کامران بنگش کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

اتوار 28 نومبر 2021 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کامران خان بنگش نے شمالی وزیرستان کے دورافتادہ علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سرحدوں پر پوری طرح چوکس کھڑے ہیں اسلئے دشمن قوتوں کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ملک وقوم کے تحفظ کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جس پر ہمیں فخر ہے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کامران بنگش نے فرائض کی بطریق احسن انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور انکے اہل خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں