ا*پشاور،اندرون شہر شراب اور منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

ُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے اندرون شہر شراب اور منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تہکال اور جھانگیر پورہ سے ہے جو مخصوص گاہک کو شراب اور دیگر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12 بوتل شراب اور ایک کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد خان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران یکہ توت، زرگرآباد، بہرام آباد اور اطراف میں مخصوص گاہک کو شراب اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان فیض احمد ولد ظاہر شاہ اور شیخ تنویر ولد محمد انور کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تہکال اور جھانگیر پورہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12 بوتل شراب اور ایک کلو گرام کے قریب چرس برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments