د*پشاور،سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،تین مسلح مشکوک افراد گرفتار

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

&ُُُُُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) تھانہ ٹاون پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران تین مسلح مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق دانش آباد اور نواحی علاقے ملا گوری سے ہے جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ٹاون پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دانش آباد کی حدود میں چند مسلح مشکوک افراد موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان عرفان ولد سمیع اللہ، اقرار ولد امیر خان اور جمال ولد جاوید کو گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کا تعلق دانش آباد اور ملا گوری سے ہے جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں