بیرسٹر سیف وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ محمود خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، وزارت اطلاعات انتہائی اہم اور حساس ذمہ داری ہے، بیرسٹر سیف

منگل 30 نومبر 2021 00:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر بیرسٹر سیف کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 2 نئے معاونین خصوصی مقرر کیے گئے ہیں، بیرسٹر سیف کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و پبلک ریلیشنز مقررکیا گیا اور صاحبزادہ سعید احمد کو معاون خصوصی برائے بجلی و توانائی مقرر کیا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ محمود خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، وزارت اطلاعات انتہائی اہم اور حساس ذمہ داری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں