حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،شوکت یوسفزئی

ہریونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کی سہولیات اور سپورٹس گراؤنڈز بنانے کے لئے 3ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن مواقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ محنت کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں،صوبائی و زیر محنت و ثقافت

منگل 30 نومبر 2021 00:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ہر یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کی سہولیات اور سپورٹس گراؤنڈز بنانے کے لئے 3ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور افغانستان کے حالات میں تبدیلی کے بعد خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو ہرممکن مواقع دینا چاہتی ہے تاکہ وہ محنت کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں انڈر 21 پختونخوا گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اراکین اسمبلی پیر فدا آصف خان اور ملک واجد اور ڈائریکٹر سپورٹس اسفندیار خٹک بھی اس موقع موجود تھے تقریب میں صوبہ بھر سے مختلف کھیلوں کے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور یہ کھیلوں کے مقابلے جمعہ تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کھیلوں کے فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس گراونڈز کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔تقریب کے آغاز پر ہر ضلع کی ٹیم میں شامل دستوں نے مار چ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے انڈر 21خیبر پختونخوا گیمز میلہ کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اگر تمام اضلاع کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی یکساں سہولیات اور مواقع دئے جائیں تو پوری قومی ٹیم کے پی سے بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کھیلوں کو اہمیت دی جا رہی ہے ۔

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی کھیلوں کو فروغ دیا جائے تا کہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکے۔کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں جرائم اور منشیات میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے معاشرے میں صبر و برداشت کا عنصر پیدا ہوتا ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہو تی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں