حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے، تیمور سلیم جھگڑا

یہاں کے قابل فخرسپوت قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں، وزیراعظم عمران خان بہترین کھلاڑی ہیں، نوجوان نسل کیلئے کھیل کود انتہائی ضروری ہے، وزیر خزانہ و صحت تیمور جھگڑا کا پشاور انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 30 نومبر 2021 00:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ منجھے ہوئے سیاستدان بھی ہیں جنکے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیا جارہاہے۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

وہ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں اندڑ 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی سمیت ایم پی اے آصف خان و محکمہ کھیل کے عہدیداران بھی موجود تھے۔تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر صحت و خزانہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت ہر سطح پر بڑے ایونٹس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ صوبہ بہت چیلنجز سے گزرا ہے۔

اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ کھیل کھود ہر نوجوان کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ ایک تندرست جسم میں توانا اور تخلیقی دماغ ہوتا ہے۔ حکومت نے اسی لئے کھیل کے میدان آباد کئے ہیں کہ ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکے۔قومی کرکٹ ٹیم کی مثال دیتے تیمور جھگڑہ نے بتایا کہ اب قومی کرکٹ ٹیم میں یہاں کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی شامل ہے جو خوش آئند ہے ۔ خیبرپختونخوا کے قابل فخر سپوت قومی ٹیم میں شامل ہیں۔ مستقبل کے کھلاڑی یہاں سے ابھریں گے۔ نوجوان نسل کے لیے تمام دروازے کھلے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں