میں انفارمیشن میں اپنی اننگ کھیل چکا، بیرسٹر محمد علی سیف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، کامران بنگش

بیرسٹر سیف محنتی، باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت ہیں بیرسٹر سیف کو صوبے کی خدمت میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،صوبائی وزیر اعلیٰ

منگل 30 نومبر 2021 00:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ایک بہترین ٹیم کیپٹن ہیں جو حالات کے مطابق ٹیم سلیکٹ کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معرکہ جیتیں گے، جس کے لئے ٹیم میں ردوبدل ناگزیر تھا۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل وزیراعلیٰ محمود خان کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے عوامی ایجنڈے کی تکمیل، مستعد، فعال اور بہترین ٹیم سے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں تمام صلاحیتوں سے صوبے کی خدمت انجام دینے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد اور حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان کا شکرگزار ہوں۔ صحافی برادری کے بیش قیمت تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میں انفارمیشن میں اپنی اننگ کھیل چکا، بیرسٹر محمد علی سیف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بیرسٹر سیف محنتی، باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت ہیں، یقین ہے وہ زیادہ بہتر انداز میں خدمت کریں گے۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کو صوبے کی خدمت میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں