ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی ریونیو عملہ کو لوگوں کی درخواستوں پرعملدرآمد میں آسانی اور یکارڈ کی فراہمی و درستگی کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری

منگل 30 نومبر 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن نے ریونیو عملہ کو لوگوں کی درخواستوں پرعملدرآمد میں آسانی اور ون انڈو آپریشن کی طرح ریکارڈ کی فراہمی و درستگی کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیںاو ر کہا شہری محکمہ مال کی جانب سے فرد کے اجراء، رجسٹری، کاغذات کی تصدیق، درستگی، ڈومیسائل و دیگر سروسز کے حوالے سے اپنی شکایات سے ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت مطلع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس تشریف لائیں۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے لیے آپ ضلعی کنٹرول روم سے مزید تفصیلات اور شکایات بھی درج کروا سکتے ہیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے منگل کے روز نواں شہر شمالی اور نواں شہر جنوبی پٹوار خانوں کے معائنے، ریکارڈ کی پڑتال اور موقع پر لوگوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اس موقع پر انہو ں نے ریونیو ریکارڈ کی پڑتال، معائنے اور موقع پر لوگوں کے مسائل سننے ۔ یاد رہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹوار خانوں کے معائنے، ریکارڈ کی پڑتال اور موقع پر لوگوں کے مسائل کے حل اور شکایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر متعلق مجسٹریٹس باقاعدگی کے ساتھ پٹوارخانوں کا دورہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں