ایبٹ آباد،مختلف سکو لو ں ،کا لجو ں اور بازارو ں میںب ویکسینیشن عمل میں لائی گئی

منگل 30 نومبر 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمز کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔مختلف سکو لو ں ،کا لجو ں اور بازارو ں میںبڑی تعداد میں لوگوں کی موقع پر ویکسینیشن عمل میں لائی گئی۔حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن کی نگرانی میں شہر کے تین مقامات جن میں گامی اڈہ، کامسیٹس یونیورسٹی منڈیاں اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں میں کورونا ویکسینیشن ڈیسکس کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں موقع پر لوگوں کی ویریفیکیشن کے بعد محکمہ ہیلتھ کی ٹیمز نے بڑی تعداد میں لوگوں کی ویکسینیشن عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر-01، ڈائریکٹر کامسیٹس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے اور ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا۔تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پو ر تعاون یقینی بناتے ہوئے جلد از جلد اپنی ویکسینیشن کروائیں تاکہ کورونا پھیلاو کے کنٹرول میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں