پشاور ، انسداد دہشتگردی عدالت نے پستول اور ہینڈ گرینیڈ برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا

منگل 30 نومبر 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پستول اور ہینڈ گرینیڈ برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

(جاری ہے)

،ملزم کیجانب سے گوہر رحمان خٹک اور محمد عارف فردوس ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی اور بتایا کہ انکے موکل شمس الرحمان سکنہ تہکال پر الزام لگایا گیا کہ2019میں سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ہینڈگرینیڈ اور پستول برآمد کیا گیاجسکے بعد ملزم کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ انہوں نے دلائل دیئے کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں لہذااسے بری کرنیکی استدعا کی گئی۔ دورکنی فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مقدمے سے بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں