پشاور، ایڈیشنل سیشن جج نے لاکھوں مالیت کی منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا

منگل 30 نومبر 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج جمرود عزیز خان نے لاکھوں مالیت کی منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ، استعاثہ کے مطابق ملزم صدیق قمبر خیل کو سپین ڈھنڈ کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور ملزم کے قبضے سے ًایک کلو ہیروئن پولیس نے برآمد کی تھی اور ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے مکمل چلان عدالت میں جمع کی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم کی جانب سے لیاقت علی آفریدی ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ہے جبکہ بیانات میں بھی تضاد ہے ، گزشتہ روز عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت نہ ہونے کے بعد ملزم کو بری کردیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں