پشاور،امن و امان کے قیام سمیت اسٹریٹ کرائمز کے خلاف موثر حکمت عملی کی بدولت جرائم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

7پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) امن و امان کے قیام سمیت اسٹریٹ کرائمز کے خلاف موثر حکمت عملی کی بدولت جرائم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جرائم برخلاف مال میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پرامن اور پرسکون معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے، منشیات میں ملوث افراد سمیت اشتہاری ملزمان اور قبضہ گروپ میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، جرائم پیشہ گروہوں، جیلوں سے رہا عادی sجرائم پیشہ افرادسمیت ان کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے کی بھی کڑی نگرانی مزید مربوط بنائی جائے، جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال کرنے سمیت دیگر یونٹس کے ساتھ بھی کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنایا جائے، عوامی رابطہ مہم کے تحت کھلی کچہریوں کے سلسلہ کو بھی مزید تیز کرنے اور شہر بھر میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے گزشتہ روز کرائم ریویو میٹنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کی سربراہی میں گزشتہ روز کرائم ریویو میٹنگ کا اانعقاد کیا گیا، کینٹ و سٹی ڈویژن کرائم ریویو میٹنگ میں ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ، ایس پی سٹی عتیق شاہ، کینٹ و سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس آپریشنز نے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی حاصل کی، انہوں نے شہریوں کی سہولت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافہ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر ترتیب دی گئی نئی حکمت عملی پر من و عن عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے پی ایل سی اور ڈی آر سی ممبران کیساتھ قریبی رابطے رکھنے اور کھلی کچہری کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کے اجتماعی مسائل سے بروقت آگہی حاصل کر کے ان کے فوری حل کو ممکن بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے تمام اہم کیسز کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگہی حاصل کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہر میں سرگرم جرائم پیشہ عناصر کو کنٹرول کرنے کی خاطر خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت خصوصی حکمت عملی اپنائی گئی جس میں ابتدائی طور پر کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہیومن انٹیلی جنس کو فعال کیا گیا جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، اسی طرح انہوں نے دیگر اداروں اور پولیس یونٹس کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کی جا سکی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں