‘پشاور، تعصب والوں کو انصاف ، میرٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات نظر نہیں آ رہی ہے،صوبائی وزیر سید محمد اشیاق ارمڑ س

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ تعصب والوں کو انصاف ، میرٹ اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات نظر نہیں آ رہی ہے حکومت نے صوبے میں صحت ، تعلیم اور دیگر اداروں میں بہتری کے لئے موثر اقدامات شروع کر رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیراہ ہے اوربھرپور کوشش کر رہی ہے کہ حقیقی معنوں میں عوام کو صحت ، تعلیم ، زراعت ، جنگلات و دیگر سماجی شعبوں میں تعمیراتی کام مکمل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لئے اقدامات جاری رہیگی اور صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر پوری شفافیت کے ساتھ عمل در آمد کو یقینی بنایا جائیگا تا ہم اس کے باوجود اگر کسی کو شکایت ہوںتو حکومت کے نوٹس میں لائیں تا کہ کرپٹ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے صوبائی حکومت نے وفود کے اراکین کو بتایا کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ تعائون جاری رکھیںتا کہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عوام دوست انقلابی اقدامات صرف نعرے نہیں بلکہ ذمینی حقائق ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں