کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، تیمور سلیم جھگڑا

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:44

پشاور۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :خیبرپختونخوا کے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے کہا ہے کہ محکمہ صحت کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، کورونا کی چاروں لہروں سے مقابلہ کرکے ہم خاصی تربیت حاصل کرچکے ہیں، ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھ گئی ہے، کورونا سے بچاو کی ویکسینیشن زور و شور سے جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ تر آبادی کو کورونا سے بچاو کے ویکسین لگوائی جائے تاکہ نئے ویرئینٹ سے مقابلے میں دُشواری نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے زیرانتظام دو روزہ بزنس ایکسپو میں شریک طلبا و طالبات سے خطاب کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جن افراد کو ویکسین نہیں لگی ان کیلئے خصوصی ویکسینینش پروگرام تشکیل دئے جارہے ہیں۔ اسی مد میں یکم دسمبر سے تین دسمبر تک خصوصی کورونا ویکسینیشن مہم آغاز کردیا گیا ہے۔

تیس سال سے کم عمر نوجوانوں سے التماس ہے کہ ویکسین لگوائیں، صوبے کی پچپن فیصد آبادی ویکسین کا پہلا ڈوزلگواچکی ہے ،دوسرا ڈوز تیس فیصد آبادی کو لگ چکا ہے، کوشش ہے کہ دونوں ڈوز کو ستر فیصد پر لے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کا کورونا سے بچاو ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے، نئی کورونا قسم میں پہلے سے متاثرہ افراد کی نسبت نئے اور ویکسین نہ لگانے والے افراد کو متاثر کرنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ہم ڈینگی کو بہترین انداز میں ٹھکانے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ صحت کارڈ کے ذریعے نجی ہسپتالوں کو ڈینگی اور کورونا علاج کی کوریج دینے سے ہیلتھ سسٹم مزید فعال اور بہتر ہوا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں