جامعات میں ایکسپوز کا انعقاد روزگار کے مواقع بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:47

پشاور۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :خیبرپختونخواکے وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ جامعات میں بزنس ایکسپو جیسی سرگرمیاں روزگار کے مواقع بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ایسکپوز میں آئیڈیاز جنم لیتے ہیں جو کہ بڑے بڑے پراجیکٹس کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے زیرانتظام دو روزہ بزنس ایکسپو میں شریک طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر ادریس خان سمیت ڈائریکٹر آئی ایم سٹڈیز اور جامعہ پشاور کے دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے تیمور جھگڑہ نے بتایا کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دونوں کا ربط ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے، ایک اچھا آئیڈیا ہی میچور ہوکے بڑے بزنس کا روپ دھارتا ہے۔

(جاری ہے)

آپ کے اپنے سٹارٹ اپس دیگر لوگوں کیلئے وسیلہ روزگار ثابت ہوگا۔ بزنس میں ناکامی سے آپ کو تجربہ حاصل ہوتا ہے جو آپ کے بہتر کل کا سرمایہ ہوتا ہے۔طلبا کو پبلک کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں اپنا کیرئیر بنانا چائیے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ای کامرس جیسے مواقع میسر آئے ہیں۔طلبا میں کیرئیر کے رُجحان بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سرکاری نوکری کا موقع ملا، لیکن میں نے پرائیویٹ سیکٹر میں نوکری اختیار کی۔

دنیا کی سب سے بڑی کنسلٹنگ کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پاکستان میں چھ سال تعلیم پر کام کیا۔  بزنس کی دنیا بہت وسیع ہے، اس میں کوئی حدود وقیود نہیں۔ وزیر صحت نے  جامعہ میں واقع انکیوبیشن سنٹر اور آئی ایم ایس بزنس سنٹر کا دورہ بھی کیا۔ آخر میں وائس چانسلر جامعہ پشاور ڈاکٹر ادریس نے انتظامیہ کی جانب سے وزیر صحت و خزانہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں