پشاور بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پشاور یونیورسٹی روڈ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں