ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیرنگرانی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل جاری

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) فوارہ چوک میں قائم نجی کمپنی کے سٹاف اور ٹرینیز کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیاگیا۔حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد امین الحسن کی موجودگی میں محکمہ صحت کی ویکسینیٹرنعیمہ اور دیگر سٹاف نے نجی کمپنی سٹاف اور ٹرینیز کی ویکسینیشن مکمل کی۔

نجی کمپنی نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے سٹاف کی ویکسینیشن پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے نظم وضبط کا مظاہرہ اور بھر تعاون پر کمپنی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ سے تعاون اورایس او پیز پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں