کسٹم کے 13ملازمین و افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) کسٹم کے 13ملازمین و افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19کے ندیم احسان کو ریونیو سیکشن کا چارج دیدیا گیا ہے دیگر تبدیل ہونے والے افسران اور ملازمین میں انسپکٹرز ، سپرنٹنڈنٹس، پرنسپل آپریزر ، آپریزنگ آفیسرز ، یو ڈی سی سمیت دیگر عہدوں کے ملازمین شامل ہیں جن میں عاطف حسین ، حافظ ابوبکر ، نعیم رضا ، محمد منیر ، امان اللہ خان ، شفقت اللہ زمان ، محمد عادل ، آفتاب احمد ، جمشید عباس ، طلعت محمود کے ایک سال کی رخصتی کی منظوری ، نعیم اختر ، ارشد اعوان ، ناصر محمود ، اورکاشف محمود وغیرہ شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں