ضلع بنوں کے علاقے ممش خیل میں79کنال انتہائی قیمتی زرعی اراضی و اگزار کر الی گئی

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں محکمہ اوقاف،خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں سرکاری اراضی پرغیر قانونی قابضین اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ضلع بنوں کے علاقے ممش خیل میں79کنال انتہائی قیمتی زرعی اراضی و اگزار کر الی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںسیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور،خیبر پختونخوا خیام حسن اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف،خیبر پختونخوا یوسف کریم کی ہدایات کی روشنی میں،ارشد کمال،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹراوقاف، مینجراوقاف شیراسلم اور محکمہ اوقاف ضلع بنوں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ممش خیل میں 79 کنال اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کر ائی گئی۔

آپریشن کے دوران ریونیوعملہ اور پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔اس کارروائی پر سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور، خیبر پختونخوا نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا،ضلعی انتظامیہ بنوں اور متعلقہ عملے کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے بتایا کہ وقف املاک پر غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں