اسسٹنٹ کمشنرپہاڑ پور نور محمد آفریدی کا مختلف جنرل سٹورز، کریانہ سٹورز، سبزی فروش دکانوں کا معائنہ ، اشیائے خوردونوش کے معیار و معیاد اور کورو نایس او پیز کا جائزہ لیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرپہاڑ پور نور محمد آفریدی نے مختلف جنرل سٹورز، کریانہ سٹورز، سبزی فروش دکانوں کے معائنے کئے اور صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کے معیار و معیاد اور کوروناوائرس سے متعلق ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت سے متعلق کوئی سمجھوتانہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی ہوگی۔ انہوں نے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے کئے ۔ اے سی نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے اپنے مسلمان بھائیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اپنی آخرت خراب نہ کریں اور اس ضمن میں انتظامیہ سخت کاروائی کریگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں