جماعت اسلامی حقیقی جمہوری اور کرپشن فری جماعت ہے ، جہاں بھی اقتدار ملا ہم نے ڈلیور کرکے دکھایا ،عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،عنایت اللہ خان

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جب تک نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کیے جائیں گے ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے ۔ سپریم کورٹ کا مشکور ہیں کہ جماعت اسلامی کے رٹ پر بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے ۔

ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن ہے ۔ہر طرح کی کرپشن پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں۔جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں یہاں ووٹر آزاد نہیں ہے ، یہاں جمہوریت نہیں ہے ،یہاں پورا نظام یرغمال ہے ۔

پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل نا کام ہوئی ہے۔جماعت اسلامی کے اندر بھی جمہوریت ہے جب کہ دوسری سیاسی جماعتیں پارٹیاں نہیں پراپرٹی ہیں جو باپ سے بیٹے اور نواسوں کو منتقل ہوتی ہیں ۔ جماعت اسلامی ملک کی حقیقی جمہوری اور کرپشن فری جماعت ہے ۔ہمیں جہاں بھی اقتدار ملا ہم نے ڈلیور کرکے دکھایا ۔اگر یہاںجمہوریت ، پولنگ سٹیشن اور ووٹر آزاد ہوتا توا ٓج ملک طرح طرح کے بحرانوں سے دوچار نہ ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت یا نیب سے ڈرنے والے نہیں ۔عوام کے حقوق کیلئے ظالم کے گریبان کو پکڑیں گے ۔وہ چارسدہ پڑانگ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر تحصیل چیئر مین امیدوار اشفاق خان اور ویلج کونسل چیئر مین امیدوار کامران باچا نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پی کے کی صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے بنا رہی ہے۔ کے پی میں بلا بدنام ہوگیا۔ حکمرانوں کو اپنی غیرمقبولیت کا یقین ہے اسی لیے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے ابھی سے تشکیل دیے جا رہے ہیں۔ عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments