الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلی خیبر پختون خوا سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلی خیبر پختون خوا سے جواب طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن میں وزیراعلی کے پی محمود خان اور صوبائی وزراء کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے پی میں 19 دسمبر کو الیکشن ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، درخواست ہے کہ وزیراعلی اور صوبائی وزراء کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء کے وکیل نے کہا کہ کامران بنگش اور شوکت یوسفزئی کو نوٹس جاری کیا گیا، حالانکہ شوکت یوسفزئی تو جلسے میں شریک ہی نہیں تھے، وزیراعلی سمیت کسی وزیر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایات تو سب کو پہلے ہی جاری ہو چکیں، سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق بنایا ہے تو اس پر عمل بھی کریں۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلی کے پی محمود خان سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments