صوبے کی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے انتہائی اہم ہیں ،،شہزاد خان بنگش

خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی میں بنیادی، انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس لیول کی مہارت فراہم کرکے انہیں روزگار کے مواقع سے جوڑ کر بااختیار بنانا ہے،،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی میں بنیادی، انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس لیول کی مہارت فراہم کرکے انہیں روزگار کے مواقعوں سے جوڑ کر بااختیار بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عنبر اور مینجنگ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر علی محمود نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بڑی تیزی سے فروغ مل رہا ہے اس لئے صوبے میں آئی ٹی سے متعلق نوجوانوں کو مہارت فراہم کرکے ان کو بااختیار بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو عوامی خدمات تک رسائی کی سہولت کے لئے سٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کئے جائینگے۔

اس موقع پر سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عنبر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ سیٹزن فیسیلی ٹیشن سنٹرز سے شہریوں کو مختلف خدمات تک مربوط رسائی فراہم کی جائیگی مثلاًڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فراہمی، روٹ پرمٹ، ڈرائیونگ و اسلحہ لائسنس، ڈیتھ و پیدائش سرٹیفکیٹ، طلاق/نکاح سے متعلق کاغذات، حلف نامے، فرد کی فراہمی، تبدیلی، کیریکٹر سرٹیفکیٹ، چالان/ جرمانے کی ادائیگی، گاڑیوں کی رجسٹریشن، گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی، پانی کے کنکشن اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام سے عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کی شفافیت، رسائی اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر ایم ڈی آئی ٹی بورڈ علی محمود نے اجلاس کو سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز پشاور، ہری پور، مردان اور سوات میں قائم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر عنبر نے کہا کہ نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو کے تحت تمام خدمات اور سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے صوبے میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کو صوبے کی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں