ڈپٹی کمشنر مردان کی سربراہی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کے حوالے سے اجلاس

12 سال سے زائد عمر کے بچوں اور دیگر کو ویکسینیٹ کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے،حبیب اللہ عارف

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی سربراہی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کے حوالے سے ایک اجلاس کاا نعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجیب الرحمٰن و فنائنس نیک محمد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر امتیاز سمیت نادرااور لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر شرکا اجلاس کو بتایا لله*کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں اور دیگر کو ویکسینیٹ کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ویکسینیشن کا سلسلہ تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اورلازمی کرونا ویکسینیشن نظام کے تحت مختلف سہولیات کے حصول کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی افسران کو 9ویکسینیش مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے اور ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی اگاہی کے حوالے سے مدد حاصل کرنے کی بھی ہدایات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments