م* خیبرپختونخوا میں تھیلیسمیامریضوں کا علاج صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنیکامطالبہ

ًپنجاب کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی تھیلسیمیامریضوں کا علاج انصاف کارڈ میں شامل کریں، اعجازخان

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

Rپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) حمزہ فائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور نے پنجاب میں تھیلیسمیاکے غریب و نادار بچوں کے علاج کو صحت انصاف کارڈمیں شامل کرنیکا خیرمقدم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے تھیلیسمیامریضوں کو بھی صحت انصاف کارڈ پروگرام میں شامل کرنیکا مطالبہ کردیا، ادارے کے بانی اعجازعلی خان کیمطابق حکومت پنجاب اوروزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کیجانب سے غریب ونادار تھیلیسمیامریضوں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیساتھ ساتھ ڈاکٹر یاسمین تھیلیسیمیا فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں وہ صوبہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں بھی ان مریضوں کا علاج صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ممکن بنائیں تاکہ وہ بھی ایک صحت مند زندگی گزار سکیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیراعظم کوفوری طور پر گزارشات اورسفارشات بھیجی جائیں تاکہ وہ تمام صوبوں میں یہ سلسلہ شروع کریں ۔ اعجازخان نے بتایا کہ حمزہ فائونڈیشن میں تھیلیسمیاوہمیوفیلیاکی1356 رجسٹرڈ مریض ہیں جنہیں محفوظ طریقے سے عطیات خون فراہمی کے علاوہ مفت ادوایات اور دووقت کا کھانا بھی دیاجاتا ہے لہذا معاشرے کے تمام مکاتب فکر کے افراد کو اس حوالے سے اپنا تعاون کرنا چاہیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں