mتبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا گیا‘ ارباب زرک

ھ*عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکا لیں گے‘ امیدوار میئر پشاور

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے میئر پشاور ارباب زرک خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے پی ٹی آئی نے غریب عوام کو بد ترین مہنگائی،بے روز گاری اور کرپشن کے تحفے دئیے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا اب بلدیاتی انتخابات میں عوام ان سے ایسابدلہ لیں گے جو ساری عمر یاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال‘ حیات آباد اور شہر کے مختلف علاقوںمیں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے بات چیت کرتے کیا‘ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی حکمران اپنی نا اہلی،ناکامی اور نالائقی چھپانے کے لئے پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈال رہی ہیں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ‘ حکمرانوں نے ملک کو شدید بحران اور مشکلات سے دوچار کر دیا ‘ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ‘ اب حکومت عوام کے غیض و غضب کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکا لیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں